Description
Name : Aain e Hind|آئینِ ہند
یہ کتاب ’مدارس اسلامیہ‘ میں اصلاحات کی ایک ادنیٰ سی کوشش ہے
موجودہ حالات میں بار بار یہ بات کہی جاتی ہے کہ مدارس میں اصلاحات ہونی چاہئیں؛ لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ یہ اصلاحات کرے گا کون؟ کیا یہ ذمہ داری حکومتی ادارے ادا کریں گے؟ یا کچھ بیرونی و آزاد ادارے؟ یا پھر وہ افراد جنہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ مدارس اسلامیہ میں گزارا ہے اور تعلیم و تعلم کے اسی نظام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ اصل اور متوازن اصلاح ایسی اصلاح جو مدارس اسلامیہ کی روح کو متاثر نہ کرے؛ بلکہ اس کی حفاظت اور تقویت کا ذریعہ بنے، صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جو اپنی پوری زندگی مدارس سے وابستہ رہے ہیں، یہی افراد مدارس کے نظام ان کے مزاج اور ان کے بنیادی مقاصد کو صحیح معنوں میں سمجھتے ہیں، اصلاحات کے نام پر مدارس اسلامیہ سے ”ڈاکٹر“، ”انجینئر“، ”آئی اے ایس“ اور ”آئی پی ایس“ کا مطالبہ کرنا کیسے درست ہو سکتا ہے؟ کیا ہم میڈیکل کالج میں اصلاح کے نام پر اس حد تک تبدیلی کر سکتے ہیں کہ وہ لاء کالج بن جائے؟ یا انجینئرنگ کالج میں اس حد تک ریفارم کر سکتے ہیں کہ وہ میڈیکل کالج بن جائے؟ تو پھر وہ مدارس جو خالص مذہبی تعلیم کے لیے بنائے گئے ہیں جن میں آنے والا ڈیڑھ فیصد طبقہ سو فیصد قوم کی مذہبی قیادت کو انجام دے رہا ہے، ان سے آپ ڈاکٹر کا مطالبہ کیسے کر سکتے ہیں؟
مولانا سید کعب رشیدی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ
Author: ٘مولانا سید کعب رشیدی |Maulana Sayyed Kaab Rashidi
Pages: 224
Binding: Hard cover
Reviews
There are no reviews yet.