Description
Title Name :Tauzeehul Quran(Asan Tafseer Quran)(6 Vols.) توضیح القرآن آسان تفسیر قرآن (٦ جلدیں)
(Free Shipping)]
توضیح القرآن (آسان تفسیر قرآن، 6 جلدیں) حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی علمی و روحانی کاوش ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے عالمی سطح پر قبولیت بخشی۔ یہ تفسیر عصرِ حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے، جس میں ایک تعلیم یافتہ نوجوان یا عام قاری کو پیش آنے والے شکوک و شبہات اور سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے ہیں۔
اس تفسیر کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:
-
ہر آیت کا سادہ اور واضح ترجمہ اور ہر جز کی تشریح۔
-
جدید اصطلاحات اور بعض الفاظ کو بریکٹ میں انگریزی الفاظ کے ساتھ واضح کرنا۔
-
ہر سورت کے آغاز میں سورت کا تعارف، فضائل اور خلاصۂ مضامین۔
-
عصرِ حاضر کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی چیلنجز کے حوالے سے بروقت راہنمائی۔
-
عقائد کے باب میں شبہات اور اشکالات کے مدلل جوابات۔
-
عملی زندگی کے تمام پہلوؤں پر جامع اور مانع گفتگو۔
-
اہم مباحث سے پہلے مفصل اور جاندار تمہید، جیسے آیاتِ ربا کے ذیل میں سود پر، انفاق کے تحت صدقات پر، اور آیاتِ نکاح و طلاق کے ضمن میں عائلی زندگی پر مفصل بحث۔
-
قرآن کریم کے بنیادی پیغام کو جگہ جگہ مختلف انداز میں اجاگر کرنا۔
-
آنحضرت ﷺ کے مقاصدِ بعثت اور عدالتِ صحابہ پر تفصیلی اور استدلالی کلام۔
یہ تفسیر محض علمی نہیں بلکہ ایک مسلمان کی انفرادی، اجتماعی اور خانگی زندگی کے مسائل کا عملی حل پیش کرتی ہے۔ قاری جب اس کو پڑھتا ہے تو ان شاء اللہ اس کے دل کے شکوک و شبہات دور ہوتے ہیں اور ایمان کی روشنی مزید مضبوط ہو جاتی ہے۔
Language: Urdu
Author: مفتی محمّد تقی عثمانی صاحب
Binding: Hard cover
Pages : –
Vol: 6 vols. set
Published By: Kutub Khana Naimia
Reviews
There are no reviews yet.