Description
Title: Israel Hamas Jang Haqaiq o Shawahid|اسرائیل حماس جنگ حقائق و شواہد
حرفِ توصیف
ماحول کی عکاسی، حالات کے تجزیے اور واقعات سے درست نتائج اخذ کرنے کے لئے شعور کی پختگی، ادراک کی توانائی، نگاہ کی گہرائی اور اظہار کی قوت ناگزیر ہے، صدیقِ مکرم مولانا عبدالعلیم الاعظمی کے اندر مذکورہ ساری خوبیاں موجود ہیں، زیرِ نظر کتاب ان کی صلاحیتوں کا منھ بولتا ثبوت ہے۔ بیت المقدس کا المناک سانحہ جو عالم عرب کے سینے میں خنجر کی طرح پیوست ہے اور رہ رہ کر اس زخم سے لہو رستا رہتا ہے، سال گذشتہ سے تا حال اس پر جو قیامت ٹوٹی ہے اس نے ایک دنیا کو مضطرب رکھا ہے، ایسے میں ادھر ادھر سے موصول ہونے والی خبریں کبھی وجود کو مایوسیوں کے سمندر میں غرق کرتی ہیں تو کبھی ایک لمحے کے لئے حوصلوں کی روشنی دے جاتی ہیں، ایسی کربناک صورتِ حال میں مولانا عبدالعلیم نے مستند ذرائع سے نہ صرف صحیح خبروں سے اردو دنیا کو روشناس کرایا؛ بلکہ انھوں نے اردگرد کے ماحول، روزمرہ کے واقعات کا درست تجزیہ اور حوصلہ افزا نتائج بھی اخذ کر کے ماحول کی دھند کو صاف کیا، انھوں نے مسلسل بالغ نظری اور بصیرت آشنا شعور سے دشمنوں کی چیرہ دستیوں اور اہلِ غزہ کے جیالوں کے مجاہدانہ کرداروں کی روشنی میں حقیقت پسندانہ کالموں کے علاوہ صہیونی جارحیت، وحشیانہ مظالم، آتش و آہن کی بارشوں کے ذریعے امریکی امداد و تعاون کی بدولت غاصب حکومت کی درندگی کے سامنے اہلِ غزہ کی حیرت انگیز جوابی کارروائی، ان کی مومنانہ استقامت اور مجاہدانہ سرگرمیوں کی روداد لکھ کر حق و باطل کی پوزیشن بالکل صاف کر دی ہے، یہ کتاب اس ترقی یافتہ اور نام نہاد مہذب دنیا کی وہ سیاہ تاریخ ہے، جس میں طاغوتی قوتوں کی درندگی، ان کے بہیمانہ سلوک اور نہتی عوام کی قربانیوں، سپر پاور طاقتوں کے انسانیت سوز کردار کے ساتھ عرب دنیا کی بے حسی و بے ضمیری اور ان کے منافقانہ رویوں کی پوری داستان سمٹی ہوئی ہے۔
مفتی شرف الدین عظیم قاسمی (مدیر ماہنامہ الماس ممبئی)
Language: Urdu
Author: عبدالمالک سلفی
Binding: Hard cover
Pages : 360
Reviews
There are no reviews yet.