Description
Title Name : Islam Par Beja Aitrazat اسلام پر بےجااعتراضات
ان مضامین کی تفصیل یہ ہے کہ جن موضوعات پر کوئی مناسب تحریر نہیں ملی ، یا از سر نو لکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی ، ان پر راقم الحروف نے خود قلم اٹھایا ، کتاب کے بیشتر مضامین اسی نوع کے ہیں ، جن موضوعات پر کوئی مفید تحریر کسی صاحبِ علم کی مل گئی ، جو کافی و وافی تھی ، ان کو بعینہ شامل کر لیا گیا ، جس موضوع پر کسی صاحبِ علم کی کوئی مفید تحریر تو ملی ، مگر اس کو مختصر کرنے یا حذف و اضافہ کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی ، اس کو حذف و اضافہ کے ساتھ شامل کیا گیا ، تاہم دیگر اہل علم کی جو بھی تحریر شامل کی گئی ، اس کے ساتھ ان کے نام کی صراحت کر دی گئی ہے اور اگر کوئی پیرا گراف راقم الحروف نے بڑھایا ہے تو اس کا بھی ذکر کر دیا ہے ، اس طرح اب یہ مجموعہ قارئین کے سامنے ہے!
یوں تو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف چھوٹے بڑے بہت سے اعتراضات کئے جاتے ہیں ؛ لیکن اس حقیر نے ان سوالات کا انتخاب کیا ہے ، جو میڈیا میں زیادہ زیرِ بحث رہتے ہیں ، اور خاص کر ہندوستان میں جن کو نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ؛ اس لئے اس کتاب کو چار ابواب پر تقسیم کیا گیا ہے ، پہلا باب مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان تعلقات کی نسبت سے اٹھائے جانے والے سوالات سے متعلق ہے ، دوسرا باب رسولِ اقدس ﷺ کی حیاتِ طیبہ کی نسبت سے اٹھائے جانے والے سوالات کے جوابات ہیں ، تیسرا باب ان اعتراضات کے جوابات پر ہے ، جو شرعی قوانین سے متعلق کئے جاتے ہیں ، اور چوتھا باب ہندوستان کے مسلم سلاطین اور مسلمانوں کے عہدِ حکومت سے متعلق ہے ، اعتراضات کا جواب دینے میں مناظرانہ لب و لہجہ کے بجائے داعیانہ اسلوب اختیار کیا گیا ہے اور خاص طور پر کوشش کی گئی ہے کہ خود ان کی مذہبی تعلیمات اور تاریخی حقائق کو بھی سامنے لایا جائے ؛ تا کہ وہ اس کے آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھ سکیں۔
Language: Urdu
Author: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی | Maulana Khalid Saifullah
Binding: Hard cover
Pages : 798
Vol: –
Published By: Kutub Khana Naimia
Reviews
There are no reviews yet.