Description
Title Name :Ahadees Rasool|احادیث رسول
اس کتاب کے بارے میں!
بہت دنوں سے کسی ایسی کتاب کی ضرورت کا احساس اور اشتیاق تھا، جس میں احادیث شریفہ کی روشنی میں ان سوالات کے جوابات دینے، جدید ذہنوں اور نئے تعلیم یافتہ اصحاب و احباب کو مطمئن کرنے اور احادیث نبویہ شریفہ پر اپنے ایمان و یقین کو دوبارہ تازہ کرنے، اور اس راہ پر دوبارہ مستقیم ہو جانے کی اہمیت کو اس طرح اجاگر کیا گیا ہو کہ وہ آدمی کے دل میں اتر جائے، جگہ پکڑ لے اور:
ہوتا ہے جادہ پیماں پھر کارواں ہمارا
کا مصداق بن جائے ۔ یہ توفیق اور بہت بڑی سعادت و خدمت اللہ تعالیٰ شانہ نے، حضرت مولانا مفتی خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے حصہ میں رکھی تھی۔ یہ کتاب، حدیث کے طالب علموں کے لئے بڑی سوغات اور گراں بہا تحفہ ہے، اس میں فاضل و مکرم مصنف نے معتبر احادیث کا ایسا عمدہ نفیس انتخاب فرمایا ہے، جس کی صحیح قدر وہی اہل نظر کریں گے، جن کی اس موضوع سے کچھ وابستگی اور اس پر نظر ہو، فاضل مصنف نے کہاں کہاں سے، کیسے کیسے لعل و گہر اکٹھے کئے ہیں اور پھر ان کو کس خوبصورتی کے ساتھ ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ سبحان اللہ!
میرے خیال میں اس میں تلاش و ترتیب سے بڑھ کر، اہمیت اس ترجمہ اور مطالب و معانی کی ہے، جنہوں نے بہت سی گرہوں کو کھولنے کا کام کیا ہے۔
(حضرت مولانا نورالحسن راشد کاندھلوی)
Language: Urdu
Author: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی | Maulana Khalid Saifullah
Binding: Hard cover
Pages :
Vol: -2 Vol Set
Published By: Kutub Khana Naimia
Reviews
There are no reviews yet.