Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Get 10% cashback (up to ₹50) on your first order! Use it for future book purchases on MaktabaRazi.com!*

Since 1988

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پیشِ لفظ

“عام فہم، آسان زبان پر مشتمل فقہی مسائل کا ایک ایسا مفید سلسلہ جس سے عوام الناس تو مستفید ہوں ہی، بلکہ مدارس کے علماء و عالمات کے لیے بھی کارگر اور استفادہ سے لبریز ہو۔”

اسی نیک جذبے کے تحت 1988ء میں، بدستِ مبارک حضرت مولانا قاری رفعت صاحب مدظلہ العالی، مکتبہ رضی کا قیام عمل میں آیا، جس سے فقہی مسائل کے اس مفید، عام فہم، نادر سلسلے کا آغاز ہوا، جس کی پہلی کاوش “مسائل آداب و ملاقات” کی شکل میں اسی سال شائع ہوئی۔

پہلی کتاب “مسائل آداب و ملاقات” کی اشاعت سے ہی مکتبہ رضی کا قیام عمل میں آیا، تب سے یہ ادارہ معیاری کتابیں شائع کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مکتبہ رضی کی اپنی مطبوعات میں فقہی مسائل پر حضرت مولانا قاری رفعت کے دستِ مبارک سے تحریر شدہ 23 کتابیں نمایاں ترین ہیں، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

مکتبہ رضی اس کے علاوہ بھی دیگر کتب کو شائع کرنے کا اہتمام کر رہا ہے، جیسے مثلاً “مجموعہ خطبات ماثورہ” (حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ، مع اضافہ مفیدہ از حضرت مولانا قاری رفعت صاحب مدظلہ العالی)، ہندی زبان میں “مسائل حج و عمرہ“، جبکہ عربی کتب میں “المختصر فی تاریخ الادب العربی” مشہور ترین ہیں۔

مکتبہ رضی پہلے صرف اپنی مطبوعات کی نشر و اشاعت اور لین دین کی حد تک ہی مصروف تھا، مگر اب مکتبہ رضی نے اپنے وابستگان اور تعلق و محبت کرنے والے گاہکوں کے لیے اپنی خدمات کو مزید وسعت دینے اور عوام تک اپنی رسائی کو آسان تر کرنے کی غرض سے “ویب سائٹ” کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے کتابوں کو فراہم کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا، انشاءاللہ، ساتھ ہی ساتھ دوسری دیگر مشہور مطبوعات دیوبند کے دوسرے کتب خانوں سے آسانی کے ساتھ خریدی جا سکیں گی، انشاءاللہ۔

امید ہے کہ آپ حضرات نے ماضی میں مکتبہ رضی کو جس اعتماد اور پیار سے نوازا ہے، اس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

ادارہ مکتبہ رضی

Authors

Categories

Quran Majeed Para Set Duain قرآن مجید پارہ سیٹ دعائیں